اسلام آباد

چیئرمین ایس ای سی پی نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا، الزامات بےبنیاد قرار

اسلام آباد: ایس ای سی پی میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کا معاملہ، چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ظفر حجازی نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے اپنے ابتدائی بیان میں تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ظفرحجازی کو کل دوبارہ طلب کیا ہے۔ دوسری طرف ایس ای سی پی سے قبضہ میں لیے گئے لیپ ٹاپ کی فرانزک رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہو گئی ہے۔ فرانزک رپورٹ میں چوہدری شوگر ملز کے خلاف انکوائری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے لیپ ٹاپ سے اصل اور ٹیمپر شدہ ریکارڈ ریکور کر لیا۔ اس سے پہلے ایس ای سی پی 3 اعلیٰ افسران ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کر چکے ہیں۔ ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی عظیم اکرم، ای ڈی عابد حسین اور ڈائریکٹر ماہین فاطمہ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close