More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

قوم بھارتیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد:  بنی گالہ کے غیر قانونی گھر میں قید عالمی منی لانڈرر کا مقدر اب دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا رہ گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم میں بیداری آگئی ہے اور فارن ایجنٹ پہچان گئی ہے، قوم بھارتیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ عمران خان نے آج اپنے تمام جرائم تسلیم کرلیے، تھوڑی سی منی لانڈرنگ کے اعتراف کے بعد آج پوری فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف بھی کرلیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام نے فارن ایجنٹ کی کال مسترد کر دی جس سے عمران خان کی مایوسی چہرے سے عیاں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو باہر نکلنے کا کہنے والا خود اپنے محل میں چھپا بیٹھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریریں کرنے کے بجائے عمران خان 8 سال الیکشن کمیشن کو جواب دیتے تو بہتر ہوتا۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close