اسلام آباد

سابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا حکومت کو سپرنگ بورڈ بنایا ہوا ہے

اسلام آباد:  خیبر پختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو واپس اقتدار میں لے آئے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کسی بھی طرح دوبارہ حکومت چاہتے ہیں، چاہے نیوٹرلز کے پاؤں ہی پڑنا پڑ جائے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پوری خیبر پختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو واپس اقتدار میں لے آئے اور اسی چکر میں صوبہ ان کے ہاتھوں سے پھسلتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا حکومت کو سپرنگ بورڈ بنایا ہوا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کے پی کا ہیلی کاپٹر، پولیس اور دیگر وسائل استعمال کر رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے پھر سیکیورٹی فورسز کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close