اسلام آباد

قائد ایوان کے انتخاب کیلئے سرگرمیوں کا آغاز، شاہد خاقان عباسی اور شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار شیخ رشید ہونگے یا کوئی اور، حزب اختلاف کی جماعتوں نے رابطے تیز کر دیئے، مشترکہ امیدوار کے لئے آج بڑا فیصلہ کرنے اور اتفاق رائے کے لئے آج اہم بیٹھک ہوگی۔ وزیراعظم کی نااہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کا مرحلہ آگیا۔ شاہد خاقان عباسی نون لیگ کے نامزد امیدوار ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے شیخ رشید اور پیپلز پارٹی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔ مشترکہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی متحرک ہوگئے، آج اجلاس طلب کر لیا، جس میں فاٹا ارکان کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ چودھری برادران سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ چودھری شجاعت اور سراج الحق نے بھی معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

اے این پی نے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ زاہد خان کا کہنا ہے مشترکہ امیدوار نہ آیا تو ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمٰن کے بعد فاٹا ارکان سے ملاقات کی۔ پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی نے شاہد خاقان عباسی کو حمایت کا یقین دلایا۔ سربراہ نیشنل پیپلز پارٹی مرتضٰی جتوئی سے بھی ملاقات کی، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو حمایت کیلئے متحدہ یاد آگئی۔ گورنر سندھ محمد زبیر بھی سرگرم ہوگئے، پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے بھی اپنے امیدوار کی حمایت کے لئے متحدہ سے سے رابطہ کر لیا، مگر ایم کیو ایم کی قیادت نے کسی فوری یقین دہانی سے گریز کیا، فاروق ستار نے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا وعدہ کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close