اسلام آباد

بینظیر ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، مسافر اور عملہ محفوظ

اسلام آباد : بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا تاہم طیارہ اور اس میں سوار مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز 27 جدہ سے اسلام آباد آئی تھی جہاں لینڈنگ کے دوران جیسے ہی اس کے ٹائروں نے رن وے کو چھوا تو ایک ٹائر پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک ٹائر کے محفوظ رہنے کے باعث طیارہ اور اس میں سوار مسافر و عملہ کے ارکان بھی محفوظ رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close