اسلام آباد

صدقہ خیرات کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ معاشرے کے افراد ضرورت سے زائد اشیاءعطیہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آنکھیں عطیہ کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے

انٹرنیشنل چیریٹی ڈے کے موقع پر راولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ معاشرے میں صدقہ خیرات دینے کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا، پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ صدقہ و خیرات دیتے ہیں، میں یقین نہیں کرتا اور اگر کرتے بھی ہیں تو وہ کام نظر نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہم اضافی اشیاءضرورت مندوں کو نہیں دیتے حالانکہ معاشرے کے افراد ضرورت سے زائد اشیاءعطیہ کر سکتے ہیں اور اب تو آنکھیں عطیہ کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close