اسلام آباد

عوامی مرکز میں ہونے والے آتشزدگی سے سی پیک کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور ریفارمر ڈویژن کے مطابق اسلام آباد کے عوامی مرکز میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں سی پیک کا کسی بھی قسم کا کوئی بھی ریکارڈ نہیں جلا اور اس کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بالکل بےبنیاد ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اسلام آباد کے عوامی مرکز میں ہونے والی آتشزدگی کے دوران سی پیک کے ریکارڈ جلنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور ریفارمز ڈویژن کے مطابق عوامی مرکز کی آتشزدگی میں سی پیک کا کوئی بھی ریکارڈ نہیں جلا، آتشزدگی میں ایک چھوٹے ریسرچ یونٹ کو نقصان پہنچا ہے جس کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل اور سوفٹ ویئر میں تھا اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close