اسلام آباد

چین پاکستان تعلقات کو تمام موسموں کی آزمودہ دوستی قرار دیا جا سکتا ہے، چینی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان تعلقات کو تمام موسموں اور اوقات کی آزمودہ دوستی قرار دیا جا سکتا ہے جب کہ سی پیک کے تمام شرکا جیت کے حامل ہوں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا تھا کہ سی پیک کو چین کے بیرون ممالک تعاون کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے، چین اس روڈ کو پرامن ترقی و خوشحالی کے لیے تعمیر کرنا چاہتا ہے،ہم ایک نئی طرز کے بین الاقوامی تعلقات متعارف کرا رہے ہیں ان تعلقات میں فریقین کے لیے صرف ون ون کی صورتحال ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی نہیں دوستی اور شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں،ہم امن، تعاون، انصاف اور کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں جب کہ ہمارا بیرون ملک تعاون سرد جنگ کے ڈاکٹرائن اور تصادم کو مسترد کرتا ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان تعلقات کو تمام موسموں اور اوقات کی آزمودہ دوستی قرار دیا جا سکتا ہے، سی پیک کے تمام شرکا جیت کے حامل ہوں گے، ایشیائی ترقیاتی سرمایہ کاری بینک کے لئے پڑوسی ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں، ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں نہ کہ ٹکراؤ پر۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا اور برما کے ساتھ بھی کام کررہے ہیں جب کہ ہم بنگلہ دیش، بھارت اور برما کے ساتھ اقتصادی راہداری پر کام کریں گے، ایک سڑک، ایک راستہ سرد جنگ کی پالیسیوں کی مکمل نفی کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close