اسلام آباد

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں. امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہیں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم نے امریکا میں مصروفیات کا آغاز جنرل الیکٹرک کے وائس پریزیڈنٹ جان رائس سے ملاقات سے کیا. جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی خصوصی طیارے کے ذریعے نیو یارک پہنچے. جہاں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں. امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہیں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل 21ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے. ان کی ترکی، ایران، افغانستان اور سری لنکا کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیر اعظم نیپالی، برطانوی ہم منصب اور اردن کے شاہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے.وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کونسل آف فارن ریلیشنز سے بھی خطاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close