اسلام آباد

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: یاسمین راشد کو عدالت کی طرف سے ریلیف دیا گیا، یاسمین راشد کا کیس غیر قانونی طور پر ڈسچارج کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، چند شرپسندوں نے سرکاری املاک، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، چاغی پہاڑ قومی سلامتی کی ضمانت ہے، اسے بھی نہ بخشا گیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کا لیڈر کرپشن میں ملوث تھا اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا، یاسمین راشد کو عدالت کی طرف سے ریلیف دیا گیا، یاسمین راشد کا کیس غیر قانونی طور پر ڈسچارج کیا گیا، یہ کہنا غلط ہے کہ یاسمین راشد کا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا، ایف آئی آر کے دوسرے صفحہ پر یاسمین راشد کا نام درج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس حملے میں یاسمین راشد بھی ویڈیو میں نظر آئیں، فیصلے میں اتنی کیا جلدی تھی کہ فارنزک رپورٹ کا بھی انتظار نہ کیا گیا، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close