اسلام آباد

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ و سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔ یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن بھی 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close