اسلام آباد

ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد: ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ 6 اکتوبر کو ریٹائرہوجائیں گے جس کے پیش نظر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت ممنون حسین کو وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقررکرنے کی سمری بھجوائی تھی ۔ صدر ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ظفرمحمود عباسی پاک بحریہ کی سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ ظفرمحمود عباسی سروس کے دوران اہم کمانڈ اوراسٹا ف پوزیشنز پرتعینات رہے ہیں جب کہ اس وقت نیول ہیڈکواٹرمیں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close