اسلام آباد

وزیراعظم، آرمی چیف اہم دورے پرسعودی عرب روانہ

وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے اہم معاملات پرمذاکرات کرنے کے لئے ریاض روانہ ہوگئے۔

سعودی عرب کے حالیہ دورے میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی دونوں اہم شخصیات کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم اورآرمی چیف سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیزالسعود کی دعوت پر ’نارتھ تھنڈر‘(برقِ شمال) کے نام سے جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے کئی دیگرممالک کے سربراہانِ مملکت اورسربراہانِ حکومت کو دفاعی مشقوں کا معائنہ کرنے اوراختتامی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

مذکورہ مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں اوریہ مشقیں سعودی عرب کے شمالی علاقے میں کی جارہی ہیں۔

فوجی مشقوں کا مقصد دہشت گردوں کی جانب سے پیدہ کردہ خدشات کا سامنا کرنے صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close