اسلام آباد

حکومت ملک کو دیوالیہ ہونیکے قریب لے آئی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے چار سالوں میں ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لے آئی، جمہوریت کو خطرہ کرپشن اور ناقص حکومت سے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد اپنا رد عمل دیتے ہوئے نائب چیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں فوج نے سو یلین حکومت کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے۔ جمہوریت کو خطرے کی باتیں موجودہ وزیراعظم کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے غیر مناسب بیانات دیئے جارہے ہیں۔ آج پھر واپس پیغام دیا گیا کہ جمہوریت کو پاک فوج سے کوئی خطرہ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے آج بھی ٹیکسزکی بات کی۔ سکیورٹی معاملات کامعیشت سے گہرا تعلق ہے۔ 4 سال میں اتنا قرضہ لیا گیا کہ قسط واپس دینے میں بھی دقت ہو رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے مشترکہ آپریشن کے بیان کی نفی وزارت خارجہ نے کی۔ احسن اقبال کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کا ردعمل نامناسب تھا، کوئی ایسی بات نہیں کی گئی تھی جو انہوں نے امریکا سے ردعمل دیا۔ جمہوریت سے متعلق فوج کا بیان کئی مرتبہ آ چکا ہے۔ فوج اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close