اسلام آباد

کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے الزامات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز پہلے فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی درخواست کی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے فواد چوہدری سے اکیلے ملاقات سے انکار کیا، چیف الیکشن کمشنر نے دوسرے فریق کی موجودگی میں ملاقات کرنے پر حامی بھری، ملاقات سے انکار پر فواد چوہدری کو صدمہ ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوگا، فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دینے سے گریز کریں کیونکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close