اسلام آباد

پاکستان، ایران تلخی بڑھنے سے روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں : فضل الرحمان

اسلام آباد: صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

جعمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران کو شکایت یا غلط فہمی تھی تو کارروائی کی بجائے پاکستان سے بات کرنا چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا تعلقات ایسے نہیں کہ ایران پاکستان کو اعتماد میں لیے بغیر ایسی غیرمعمولی کاروائی کرے۔ پاکستان کی جوابی کاروائی ہر چند کہ ایک طرح کا احتجاج نوٹ کرانا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا دونوں ممالک سفارتی ذرائع اور گفتگو سے باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں۔ پاکستان، ایران تلخی بڑھنے سے روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close