اسلام آباد

نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری

اسلام آباد: اسحاق ڈار وزیر خزانہ ، خواجہ آصف وزیر دفاع اور احسن اقبال کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کابینہ کا حصہ ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر غور جاری ہے، مذہبی امور کا قلم دان سردار یوسف کو، آئی ٹی کا قلم دان انوشہ رحمن کو ملنے کا امکان ہے۔

اسی طرح عطاء اللہ تاڑر کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ یا پلاننگ کی ذمہ داری اور خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو عشائیہ کی دعوت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جمعرات کو تمام اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close