اسلام آباد

وزیر داخلہ نے 25عالمی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وزیر داخلہ نے 25عالمی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی منظوری دے دی ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدار ت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں 25غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس موقع پر چوہدری نثار نے کوائف جمع نہ کرانے پر 27سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس بھی منسوخ کردیئے ۔اجلاس میں چوہدری نثار نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ دفاتر کو رہائشی علاقوں سے فوری طور پر خالی کرا لیا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہے جن پر مکمل طور پر عملد ر آمد کیا جائے گا ۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم کا نام لے کر تشہیر کرنا ججز کی شیان شان نہیں ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close