اسلام آباد

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، عمران خان نے چیف الیکشن کمیشنر کی معاونت کیلئے تعیناتیوں کی منظوری دیدی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد اور چیف الیکشن کیشنرکی معاونت کرنے کیلئے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے میجر جنرل ریٹائرڈ انیس احمد باجوہ کو صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب جبکہ سید ناصر علی ہمدانی ، یعقوب اظہر کو ممبر الیکشن کمیشن تحریک انصاف تعینات کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تمام ممبران کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چیف الیکشن کمشنرکی معاونت کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے ۔تقرریوں کے نوٹیفکیشن چیرمین عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر نعمان وزیرنے جاری کیے ۔اس سے قبل سابقہ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی تسنیم نورانی اور دیگر اراکین نے 26 مارچ کو استعفا دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close