اسلام آباد

پاناما لیکس؛ عمران خان کا شعیب سڈل کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پیشکش کا خیرمقدم  کرتے ہوئے شعیب سڈل کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پیشکش کا خیرمقدم  کرتے ہوئے شعیب سڈل کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل بہترین پیشہ وارانہ ساکھ کے حامل اور وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کے ماہر ہیں لہٰذا انہیں مکمل اختیارات سونپ کر تحقیقات پر مامور کیا جائے۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کی جانب سے منع کرنے پر چیرمین تحریک انصاف نے بنی گالہ سے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کل شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے جب کہ میڈیا نمائندوں کو سوال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر ایف آئی اے سے تحیققات کیلیے تیار ہیں اور عمران جس آفیسر کا کہیں گے انہیں سے تحقیقات کروائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے انکوائری کمیشن کے اعلان کو مسترد کردیا ہے جب کہ عمران خان نے آزاد کمیشن نہ بننے پر رائے ونڈ میں دھرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close