اسلام آباد

وزیراعظم کی لندن میں آصف زرداری سے کوئی ملاقات طے نہیں، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے سختی سے تردید کی ہے کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی۔ 

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف لندن محض اپنے علاج اور طبی معائنے کی غرض سے جارہے ہیں اس لئے وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں آصف زرداری سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے اور نہ انہوں نے پی پی قیادت یا آصف زرداری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار میں حاضری دینے جا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close