اسلام آباد

جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی عوام مطمئن نہیں ہونگے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد آپریشن پر اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا۔اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لئے کیے گئے آپریشن پر ردعمل میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا ہے،حکومت کو افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے ہیں، حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب کرتی،جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی عوام مطمئن نہیں ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close