Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی آئیں گے

اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے رواں ہفتے دورہ کراچی کا امکان ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 14 ستمبر جمعے کو کراچی کا دورہ کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر اتوار کو ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچیں گے۔ دونوں رہنما مزار قائد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ منصبِ سنبھالنے کے بعد عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کا یہ پہلا دورہ کراچی ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت گورنر ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس بھی ہوگا جس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد اب تک مزار قائد پر حاضری نہیں دی جس پر سوالات اٹھے اور سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close