اسلام آباد

پاک بحریہ کے جہازوں کی ماریشیئس کی آزادی کی تقریبات میں شرکت

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہازوں نے افریقی ملک ماریشیئس کی آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں نے ماریشیئس کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کی جبکہ پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر ماریشیئس کی بندرگاہ لوئس پر لنگر انداز ہوئے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل امجد نیازی نے ماریشیئس کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جن میں مشن کمانڈر، کموڈور جاوید اقبال اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں کے آفیسرز اور عملے نے ماریشیئس کوسٹ گارڈ ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا جبکہ ماریشیئس کوسٹ گارڈ کے آفیسرز اور جوانوں نے پاک بحریہ کے جہازوں پر ورکشاپ میں شرکت کی۔ بعدازاں ماریشیئس کی آزادی کی 50 سالہ تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس نصر پر تقریب ہوئی میں ماریشیئس کے اعلیٰ عہدیداران، ماریشیئس میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close