اسلام آباد

ایم کیو ایم نے11 باغی اراکین اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر کردئیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کی درخواست پر ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ سے جواب طلب کر لیا۔ ادھر ایم کیو ایم پاکستان نےگیاراہ باغی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر کر دیئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی درخواست پر ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں ہوئی۔ ارشد وہرہ کی طرف سے حفیظ الدین ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ فاروق ستار کی نمائندگی ان کے وکیل اقبال قادری نے کی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست کی کاپی ارشد وہرہ کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر کراچی سے جواب طلب کر لیا اور سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ارشد وہرہ ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر ڈپٹی میر منتخب ہوئے لیکن انہوں نے اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے 9 ارکان صوبائی اسمبلی اور 2 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر کر دیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close