اسلام آباد

آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں، مریم نواز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں، ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے۔ مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ جج صاحب! آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی، کیا آپ پاناما بنچ کا حصہ تھے؟، کیا آپ نے نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے؟۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close