اسلام آباد

چیف جسٹس کا فیصلہ دانش مندی پر مبنی ہے : افتخار چودھری

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ دانش مندی پر مبنی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق چیف جسٹس افتخارچودھری نے کہا ہےکہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کرکے چیف جسٹس نے دانش مندی کا ثبوت دیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز سینیٹ بناتی اور کمیشن صدارتی ریفرنس سے بنتا تو قانونی قباحت نہ ہوتی۔

دوسری طرف سپریم کورٹ بار کے صدر  علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ  چیف جسٹس ان ٹی اوآرز پر کمیشن نہیں بنائیں گے ۔

ایم کیو ایم کےرہنما اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل  فروغ نسیم  نے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اس فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close