اسلام آباد

چاہتا تھا کہ کل ہی نواز شریف اور شہبازشریف کا دھڑن تختہ کر دیا جائے، شخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج  پاکستان عوامی تحریک کی ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں رانا ثنااللہ اور شہباز شریف کے مطالبے کی تاریخ تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ہدایات پر آگے بڑھائی گئی،  دونوں پارٹیز کا موقف تھا کہ انہیں تیاری کے لئے کچھ وقت دیا جائے، میں تو ان حکمرانوں  کو ایک دن دینے کے لئے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب کا فیصلہ ہی بڑا فیصلہ ہوتا ہے، میں نے اے پی سی میں کہا کہ اسمبلیوں میں استعفے ان کے منہ پر ماریں، میں تو چاہتا تھا کہ کل ہی نوازشریف اور شہبازشریف کا دھڑن تختہ کردیاجائے۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ میرا ایمان ہے کہ ان کو مہلت دینا ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close