Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پولیو اور کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم نے بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کی تعریف اور ان کے اقدامات کو سراہا۔ بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن نےغربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے کوروناکےباوجودانسدادپولیومہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں پاکستان میں 2021میں پولیوکیسزمیں تیزی سےکمی ہوئی، پاکستان میں 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان کا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ

کورونا ویکسین تک مساوی رسائی کو فروغ دینےکیلئےبل گیٹس نے تعریف کرتے ہوئے پولیو کے خاتمےکیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

بل گیٹس نے پاکستان میں کامیاب کورونا ویکسی نیشن مہم کا اعتراف اور اپنی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close