اسلام آباد

ہم خیال سیاسی جماعتوں کی جانب سے شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے :احسن اقبال

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ جمہوریت کے ساتھ جو مذاق ہوا ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔تحریک انصاف کو مسلط کیا جارہاہے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کامتفقہ فیصلہ ہے کہ ہم وزیر اعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے اور یہ ہمارا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں اور تحریک انصاف میں فرق ہے ۔ ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی ہے ۔ پنجاب میں تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کرکے امیدواروں کو شامل کررہی ہے لیکن مرکز میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں کاخیال ہے کہ ہم اگر مل کر کوشش کریں گے تو کامیاب ہو سکتے ہیں۔احسن اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصا ف میں ابھی کچھ فائنل نہیں ہوسکا ۔ ہوسکتا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہونے سے کچھ اور جماعتیں بھی ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عوامی رائے عامہ کا شدید دباﺅ ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا جائے اور اس کا فیصلہ ہم خیال جماعتوں کی جانب سے بنائی گئی ایکشن کمیٹی کرے گی ۔ انہوں نے کہا یہ تجویز بھی مختلف پارٹیوں کی طرف سے آئی ہے کہ آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں تمام پارٹیوں کو مل کر حصہ لینا چاہئے اور اس پر غو ر بھی جاری ہے ۔تحریک انصاف کو مسلط کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے اور اگر کامیابی نہ ملی تو اپوزیشن لیڈر بھی شہبازشریف ہی ہوں گے۔ ملک میں جمہوریت کے ساتھ جو مذاق ہوا ہے ہم اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔شہبازشریف مسلم لیگ ن کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close