اسلام آباد

وزیراعظم نے تسلی بخش جواب نہ دیئے تو ان کے استعفے تک سیاست جاری رہے گی، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کرے کہ وزیراعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیں لیکن اگر انھوں نے تسلی بخش جواب نہ دیئے تو ان کے استعفے تک سیاست جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو آج سے اصل سیاست شروع ہو گی جو وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک جاری رہے گی، ہم چاہتے ہیں کہ بلا شرکت غیر تمام لوگوں کا احتساب کا احتساب ہونا چاہیئے اور عمران خان کو بھی اپنی آف شور کمپنی کی وضاحت کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے 16 برس بعد پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیغام پہنچایا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے تو نواز شریف سے استعفیٰ لے کر بے شک خود آ گے آ جائیں۔ مسلم لیگ (ن) میں 40 سے 50 افراد کا فارورڈ بلاک بھی بن چکا ہے جو کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں، مجھے پتہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 1935 سے رضیہ بٹ کا ناول شروع کرنا جو 2016 پر آ کر ختم ہو گا، ہم وزیراعظم کی بات صرف اس شرط پر سنیں گے کہ وہ بھی ہماری بات بھی سنیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم آج اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دے دیتے ہیں تو ایف بی آر عمران خان سمیت 500 لوگوں کو نوٹس جاری کرے اور حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز تشکیل دے تاکہ جو بھی قومی دولت لوٹنے میں ملوث ہے سب کو قرار واقعی سزا ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close