اسلام آباد

عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بیرونی سہارے، نامعلوم نجومی اور ایمپائر نہ ڈھونڈیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کو دراصل شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے۔ انہیں چاہیے کہ عوام کی خدمت کریں اور وزیراعظم بننے کے لیے بیرونی سہارے، نامعلوم نجومی اور ایمپائر نہ ڈھونڈیں، سوال اٹھایا کہ جب مشرف پاکستانیوں کو امریکی ڈالر کے عوض بیچ رہا تھا تو اس وقت عمران خان اس کے ساتھ تھا۔ عمران نائن الیون پر مشرف کی پالیسی کی حمایت کا جواب دیں۔ عمران خان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم منتخب کرتے ہیں جبکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے لیے کسی کا سہارا ڈھونڈتے ہیں۔ عمران خان کی آج کی پریس کانفرنس نامعلوم نجومی کی ہدایت پر تھی۔ عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہیں اور نامعلوم نجومی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج سامنے آگیا کہ عمران کسی کی انگلی اور اشارے پر پاکستان کی ترقی روک رہے تھے۔ عمران کٹھ پتلی تھے، ہیں اور وہ سمندر پار لوگوں کے لیے بھی وہی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں کہ انہیں پاکستان سے زیادہ امریکیوں کی پرواہ کیوں ہے؟۔ عمران صاحب کو دراصل شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے۔ انہیں چاہیے کہ عوام کی خدمت کریں اور وزیراعظم بننے کے لیے بیرونی سہارے، نامعلوم نجومی اور ایمپائر نہ ڈھونڈیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوام کی خدمت کی اسی لئے عوام نے انہیں وزیراعظم منتخب کیا۔ عمران خان تین مرتبہ منتخب وزیراعظم پر انگلی اٹھانے سے پہلے عوام کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام آزاد اور خودمختار ہیں، وہ اپنا حق رائے دہی کسی غیر ملک کے کہنے پر استعمال نہیں کرتے۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملکی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں لیکن خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن بند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close