اسلام آباد

تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ہنٹر گجر نامی ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد لکھا کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے،ویب سائٹ پر تبدیلی ضرور آگئی ہے،عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’گونوازگو‘ چلا گیا اب ’روعمران رو‘ ہے۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لکھا جب کہ رابطے کے لیے اپنا فیس بک لنک اوراپنے بارے میں تفصیل جاری کی ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ہیکرز نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کی ہو،اس سے قبل گزشتہ برس 12اگست کو نامعلوم ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close