اسلام آباد

سینیٹ کے الیکشن کا اعلان، نئے ارکان کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایوان بالا (سینیٹ) کے الیکشن کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق نئے ارکان کا انتخاب 3 مارچ 2018 کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی جس کے بعد 3 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس الیکشن میں سندھ اور پنجاب سے 12،12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جبکہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔فاٹا سے 4 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سینیٹ یعنی ایوان بالا کے کل ممبران کی تعداد 104 ہے جن میں سے 11 مارچ کو 52 ممبر ریٹائر ہوجائیں گے۔ ریٹائر ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے 18 ، مسلم لیگ (ن) کے 9 ، اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق جے یوآئی (ف) کے 3 ، عوامی نیشنل پارٹی کے 5 ، تحریک انصاف کا ایک اور مسلم لیگ (ق) کے تمام 4 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close