اسلام آباد

پرویز خٹک کے ہمارے ساتھ رابطے ہیں۔پرویز ختک انشاءاللہ جلد ہی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائیں گے : امیر مقام

اسلام آباد: پاکستان مسلم (ن) کے رہنما امیر مقام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ امیر مقام نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے ہمارے ساتھ رابطے ہیں۔پرویز ختک انشاءاللہ جلد ہی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائیں گے جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ سینٹ انتخابات میں ہمیں 56 ووٹ دیئے تھے۔پرویز خٹک کا (ن) لیگ کی طرف جھکاﺅ کوئی نئی بات نہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہوتے لیکن اس وقت سابق گرنر کے پی سردار مہتاب نے ان کی شمولیت کی مخالفت کی تھی

۔یاد رہے کہ اس سے قبل سوات میں ہونے والے جلسے میں خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما امیر مقام تحریک انصاف میں شرکت کیلئے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور منتیں کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ سے ختم ہو چکی مگر امیر مقام پی ٹی ائی میں شمولیت کے لیے پر طول رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کو پہلے صوبہ خیبر پختونخواہ کی یاد نہیں آئی، وزیراعظم صاحب ایک ہی منصوبے کا اعلان تین تین بار کر رہے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close