اسلام آباد

دوسحرا گراؤنڈ کےقریب فائرنگ

سحرا گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص محمد آصف کو شدید زخمی کردیا گیا،جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے زخمی کو قریبی اسپتال پہنچایا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی تھی کہ وہ جانبر نہ ہو سکا،جاں بحق شخص کی موت کی وجہ خون کا زیادہ بہہ جانا تھا،مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے میت ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص محمد آصف کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہو ئی تھی ، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں اس لیے کسی کا بیان نہیں ہے تا ہم جائے وقعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو خاندانی رنجش کی بناء پربھی قتل کیا جاسکتا ہے اس ذاویے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں تا ہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close