اسلام آباد

اینکر مطیع اللہ جان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، پیش نہ ہونے پر چینل کا لائسنس منسوخ کرنیکا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکرپرسن مطیع اللہ جان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اور چینل کے مالک کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ کے خلاف ٹاک شو کرنے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے آئندہ سماعت میں مطیع اللہ جان ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں پیمرا وقت ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کر دے، مطیع اللہ جان نے عدالت عالیہ کے خلاف تضحیک آمیز ٹاک شو کیا تھا، عدالت کے خلاف بےبنیاد الزامات لگائے ہیں۔ اپنے نوٹس میں عدالت میں کہا ہے کہ مطیع اللہ جان عدالتوں کے خلاف زہر افشا کرنے کے عادی ہو چکے ہیں، مطیع اللہ جان نے نشنل میڈیا اور سوشل میں عدالتوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ عدالت نے ٹاک شو کے سی ڈی اور ٹاک شو کے ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close