اسلام آباد

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں گنے کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کا حکم دے دیا۔جہانگیر ترین کی شوگر مل جے ڈی ڈبلیو کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت ملوں کو کھولتی ہے تو بند کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملوں کو بند کرنے کی تاریخ ہم مقرر کریں؟، ہم تو کسانوں کے مفاد میں ملز کھول رہے ہیں، جہانگیر ترین کی ڈکٹیشن پر ملوں کو بند نہیں کریں گے، ہر ماہ اس کیس کی سماعت کریں گے، کھلنے والی ملیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیل بھی فراہم کریں، کسانوں کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ گنے کی کرشنگ اپریل کے بعد بھی کرتے رہیں گے، گنے کاوزن شوگرمل کے اندر ہی ہوسکتاہے، جنوبی پنجاب میں وزن کرنے والے کانٹے نہیں، جس کاریٹ آئے گا اس سے گنا خریدا جائے گا۔ کسانوں کے وکیل نے کہا کہ ہمیں 160 روپے ریٹ دے دیں اور شوگر ملیں پک اپ پوائنٹ سے گنا خریدیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ شوگر ملیں کمشنر کے مختص کردہ پوائنٹ سے گنا اٹھائیں گی، کسان کی ٹرالی جتنے دن شوگرمل کے باہرکھڑی رہے گی، خرچہ شوگر مل برداشت کرے گی۔جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ شوگر ملوں نے پک اپ پوائنٹس سے گنا خریدنے اور رقم اداکرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ان معاملات میں ہتھوڑے کاسہارانہیں لے سکتے، شوگرملوں نے کسان کے ساتھ قابل عمل حل نکالناہے، پورے صوبے میں کوئی مل رقم نہیں دے رہی، شوگرمل والے یہ بتائیں کیاریٹ دیں گے؟۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close