اسلام آباد

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے آپریشنز حکومتی تحویل میں اور اثاثے منجمد

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے آپریشنز حکومتی تحویل میں لے کر دونوں تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیئے۔ وفاقی حکومت نے پہلے جماعت الدعوۃ اور اس کے ذیلی اداروں کو عطیات اور چندہ دینے پر مکمل پابندی عائد کی تھی، جب کہ گزشتہ روز اس کے منقولہ، غیر منقولہ اور انسانی وسائل پر پابندی لگاتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃکے تمام آپریشنز اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت کے حوالے کردیئے، ان میں کچھ اسکول اور مدارس بھی شامل ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ سے منسلک 69 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، دونوں جماعتوں کی ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم بھی منجمد کردی گئی جب کہ 70 افراد کے خلاف 141 کیسز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں تنظیموں کی 170جائیدادیں تحویل میں لے کر ایمبولینسز انجمن ہلال احمر کے سپرد کردی گئی ہیں، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے وابستہ 40 ویب سائٹس بھی بند کردی گئی ہیں۔ جب کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے امریکا اور فرانس سے بھی دونوں تنظیموں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم کو اس حوالے سے دوروز قبل بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close