اسلام آباد

نواز لیگ کا اتحادی جماعتوں کیساتھ مشترکہ اجلاس، چیئرمین سینیٹ کیلئے مشاورت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کا سربراہان کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہوا ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ مشترکہ ملاقات ہوئی ہے، جس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر مشاورت کی گئی ہے جب کہ بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحادیوں کو ہمیشہ کی طرح ساتھ لیکر چلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close