اسلام آباد

کافی دنوں سے ہنسا نہیں ہوں ،ن لیگ کے ریفرنس پر کھل کر ہنسا ہوں

مسلم لیگ ن کے ان کیخلاف قومی اسمبلی میں ریفرنس جمع کروانے پر جہانگیر ترین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی ہتھکنڈوں کا ساری زندگی مقابلہ کیاہے اور اب بھی کروں گا ،اسمبلی میں رہوں یا نہ رہوں ”احتساب تحریک“جاری رہے گی ،جتنے بھی جعلی ریفرنس جمع ہو جائیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے پاکستان کا صف اول کا ٹیکس دینے والا سیاستدان ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے ہنسا نہیں تھا لیکن ن لیگ کے ریفرنس پر کھل کر ہنساہوں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close