اسلام آباد

چین نے کرپشن میں ملوث سیکڑوں وزرا کو برطرف کرکے ترقی کی، چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ چین نے کرپشن میں ملوث سیکڑوں وزرا کو برطرف کرکے ترقی کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کابینہ سے آبادی کی ریگولائیزیشن اور متعلقہ قوانین کی دوہفتے منظوری لی جائے، پنجاب حکومت کل تک سیوریج منصوبہ فنڈنگ سے متعلق آگاہ کرے، دو سے تین ہفتے میں کام نہ ہوا تو طارق فضل چوہدری ذمہ دار ہوں گے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سی ڈی اے نے ریگولیشنز فائنل کرلی ہیں، تمام آبادی کو ریگولر کیا جائے گا، 30 مارچ 2018 سے قبل ہونے والی تعمیرات ہی ریگولرہوسکیں گی، اس کے بعد ہونے والی تعمیرات مسمار کردی جائیں گی، رواں ہفتے تجاوزات کنند گان کونوٹس جاری کردیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل میں کوئی غیرقانونی تعمیرات نہ ہوں، غیرقانونی تعمیرات کے ذمہ داران کے نام بتائیں، تمام متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صبح مجھے کسی نے میسج بھیجا کہ چین نے ترقی کیسے کی، چین نے کرپشن میں ملوث 400 کے قریب وزرا کوفارغ کردیا تھا اور تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close