Featuredاسلام آباد

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، عمران خان کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے جب کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف استعفیٰ دیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ بھارت الزام لگاتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا ہے اور کشمیریوں کو پاکستان بھڑکاتا ہے، بھارت ہمیشہ ہماری فوج کے خلاف بیان دیتا ہے، نوازشریف کے بیان سے بھارت کو بہت فائدہ ہواہے ۔ بھارتی میڈیا میں تاثر دیا گیا کہ پاکستان میں سب کچھ فوج کرارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاناما اسکینڈل میں نام آنے کے بعد نواز شریف نے ملکی اداروں پر حملے کرنا شروع کردئیے، انہوں نے یہ حملے ڈر ڈر کرکئے اور اس کے بعد ختم نبوت کا معاملہ آگیا، ختم نبوت کے قانون میں خفیہ طورپر ترمیم کی گئی، ڈان لیکس اور ختم نبوت قانون ایک ہی کڑی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف نے بڑی سوچ سمجھ کر کہا کہ غیر ریاستی عناصر کو روک سکتےتھے، نواز شریف عالمی اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کررہے ہیں کہ مجھے بچاؤ، ملک کا سربراہ باہر کے لوگوں کو کہہ رہا ہے کہ ہماری مدد کرو ہم بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف استعفیٰ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close