Featuredپنجاب

’ اگر عمران خان بطور وزیراعظم آرمی کو قبول نہیں تو بطور ترجمان پاک فوج آپ کیا کہیں گے؟‘ صحافی کے اس سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسا جواب دیدیا کہ نوازشریف بھی دنگ رہ جائیں گے

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ الیکشن کاجوماحول آج ہے، وہ 2013 میں نہیں تھا، الیکشن کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات نے دم توڑدیا ہے اور پاکستان الیکشن کی طرف جارہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ”اگرعمران خان بطور وزیراعظم آرمی کو قبول نہیں تو بطور ترجمان پاک فوج آپ کیا کہیں گے“کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے عوام جس کسی کو بھی وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اور الیکشن نتائج کے بعد اس شخص کو وزیراعظم پاکستان مقرر کیا جاتا ہے وہ پاکستان کے عوام اور ہمارے وزیراعظم ہیں۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی بھی شخص آئے او رعوام ان کو لے کر آئیں وہ وزیراعظم پاکستان ہیں،ہم کسی شخص کو نہ کہنے والے کون ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں اوراپنی پسند کے نمائندوں کو منتخب کریں،ان کا کہناتھا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان عوام اور سیاسی جماعتیں اس عمل کو کامیابی سے آگے لیکر جارہی ہیں اور 25 جولائی کو عوام اپنا حق اداکرے گی اور ملک کو جمہوری نظام کی طرف لیکر جائی گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close