اسلام آباد

پی ٹی آئی کا ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے خبر نشر کرنے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق ٹی وی چینلز نے ان کی تیسری شادی ہونے سے متعلق خبر نشر کی تھی جس پر تحریک انصاف برہم نظر آتی ہے اور اس نے خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ بغیر تصدیق کیے حقائق کے منافی خبر نشر کرنا غیر قانونی عمل ہے جبکہ وضاحت کے باوجود غلط خبر مسلسل نشرکی جاتی رہی، پیمرا سے رجوع کرکے غلط معلومات نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کامطالبہ کریں گے،یہ فیصلہ پارٹی کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وضاحت کے باوجود چینلز کی نشریات میں پیمرا نے مداخلت نہیں کی، اس عدم مداخلت پر چینلز سمیت پیمرا کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شادی کی خبر کے معاملے پر اے آر وائی نیوز نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا، ان کے اس رویے کی قدر کرتے ہیں۔واضح رہے اے آر نیوز نے ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر نشر نہیں کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close