اسلام آباد

وزیراعظم کی نااہلی کے لئے شیخ رشید نے ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم   کے  منصب پر فائز میاں محمد نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپائے اور الیکشن کمیشن سے اصل معلومات مخفی رکھیں،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے  ۔ پانامہ پیپرز میں میاں نواز شریف کی فیملی کے نام سامنے آئے ہیں ، جن کے پیچھے نواز شریف کا فراڈ کے ذریعے کمایا پیسہ کارفرما ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے نام سات جبکہ میاں نواز شریف کے نام نو آف شور کمپنیاں ہیں جو انہوں نے اپنے بچوں کے ناموں پر قائم کررکھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close