اسلام آباد

نوازشریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سلام آباد:  سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسزکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پاکستان ویوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسزکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے مختلف اثاثوں پراحتساب عدالت میں تین ریفرنسزدائر کئے، نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنسزایک فائل ہوتا ہے اورنیب کی جانب سے مختلف اثاثوں پرتین الگ الگ ریفرنسز دائر کرنے کا جواز نہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں، جرم ایک تصورہوتا ہے جس کے باعث نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں آج ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close