More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے، نواز شریف

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور اندھیرے دور کرنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور اندھیرے دور کرنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث نے جو باتیں کیں وہ درست ہیں ان سے متفق ہوں، کرپشن نہ کرنے والا 100 پیشیاں بھگت رہاہے تاہم میں پیشیوں سےجھک جاؤں گا یہ سمجھنا بھول ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اتنی پیشیوں کی کیا ضرورت ہے فیصلہ ہی سنادیں، ہم اپنی صفائی میں سب کچھ لائے لیکن نیب اپنا الزام ہی ثابت نہیں کرسکا۔ صحافی کہ سوال پر کہ آپ کی اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل کی باتیں ہورہی ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ لہراتے ہوئےجواب دیا کہ یہ ڈیل ہورہی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے