Featuredاسلام آباد

نواز شریف کی وجہ سے دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے، آصف علی زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے۔ نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے۔ آصف زرداری نے الزام عائد کیا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو غلط کام کئے ہیں پیپلز پارٹی حکومت میں آکر انہیں درست کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close