Featuredاسلام آباد

5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت تباہ کی اور چلتی بنی، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت کی ساکھ تباہ کی اور چلتی بنی تاہم نگراں حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کو اربوں ڈالرز کی بچت ہوئی تاہم اس کے باوجود (ن) لیگ نے معیشت کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا، (ن) لیگ پاکستان کو ریکارڈ مالیاتی خسارہ دے کر گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر (ن) لیگی حکومت کا تحفہ ہیں، بلند ترین گردشی قرضے، ریاستی کمپنیوں میں نقصان (ن) لیگ کا کارنامہ ہے، 5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت کی ساکھ تباہ کی اور چلتی بنی۔

عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گیارہ ماہ میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچا جب کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی قراردی گئی، گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی گراوٹ ہوئی، معاشی ترقی تو ساری اشتہارات تک ہی محدود رہی لہذا نگراں حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close